کہیں بارش توکہیں برف باری:محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں آج موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا، مری اور گرد و نواح میں ہلکی بارش کا امکان ہے، کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہونے کی توقع ہے۔
گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے، چترال، دیر، سوات، کوہستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بٹ گرام، باجوڑ، مہمند، کرم اور خیبر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ظاہرکیاگیاہے، بلوچستان میں قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہاور ژوب میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آغا شہباز درانی کی کامیابی عوامی اعتماد کی عکاس ہے:بلاول بھٹو، مرتضیٰ وہاب
کوئٹہ اور پشین میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری ہوسکی ہے، سندھ میں سکھر، روہڑی، شکار پور، کشمور، لاڑکانہ، موہنجوداڑو میں دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔