آغا شہباز درانی کی کامیابی عوامی اعتماد کی عکاس ہے:بلاول بھٹو، مرتضیٰ وہاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور میئر کراچی وہاب ریاض نے پی ایس 9 سے ضمنی انتخابات جیتنے پر آغا شہباز دُرانی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی فتح عوامی اعتماد کی عکاس ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی امیدوار کی کامیابی دراصل گڑھی یاسین شکارپور کے عوام کی کامیابی ہے، شکارپور کے ضمنی انتخابات میں تیر کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔
انھوں نے کہا کہ مرحوم آغا سراج دُرانی کے صاحبزادے کی ضمنی انتخابات یں کامیابی عوام کے پی پی پی پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔
دریں اثنا میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پی ایس نائن میں آغا شہباز دُرانی کی کامیابی عوامی اعتماد کی عکاس ہے، پی ایس نائن کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آغا سراج دُرانی مرحوم کی خدمات کو عوام نے آج بھی یاد رکھا ہے، پیپلز پارٹی عوامی رائے اور جمہوری فیصلوں پر یقین رکھتی ہے۔
میئر کراچی کے مطابق آغا شہباز دُرانی ایک مضبوط سیاسی روایت کے امین ہیں، اُمید ہے آغا شہباز درانی عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی نئی شرائط شامل نہیں، وزارت خزانہ کی تردید