کپتان بابر اعظم کو ہیڈ کوچ کا بڑا چیلنج۔۔ویڈیو وائرل

Dec 15, 2021 | 17:34:PM
 ثقلین مشتاق ، کپتان، بابراعظم کے درمیان پریکٹس میں دلچسپ مقابلہ
کیپشن: ثقلین مشتاق اور کپتان بابراعظم کے درمیان پریکٹس میں دلچسپ مقابلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور کپتان بابراعظم کے درمیان پریکٹس میں دلچسپ مقابلہ سامنے آگیا۔

تفصیلا ت کے مطابق پی سی بی کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن کے دوران ثقلین مشتاق نے بابراعظم کو ایک اوور میں 12 رنز بنانے کا چیلنج دیا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی رینکنگ ،ڈیوڈ ملان نے میدان مارلیا،بابر کی ٹی ٹوئنٹی میں پہلی سے تیسری پوزیشن

بابراعظم نے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا چیلنج قبول کیا لیکن وہ ہدف پورا نہ کرسکے۔ثقلین مشتاق  نے بابراعظم کو تیسری ہی گیند پر آؤٹ کردیا۔اس دلچسپ ویڈیو پر سو شل میڈیاصارفین کے تبصرے بھی جا ری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رضوان پلیز مجھے اپنالو۔۔سٹیڈیم میں موجود خوبصورت دوشیزہ کی درخواست