آئی سی سی رینکنگ ،ڈیوڈ ملان نے میدان مارلیا،بابر کی ٹی ٹوئنٹی میں پہلی سے تیسری پوزیشن

Dec 15, 2021 | 15:40:PM
ڈیوڈ ملان،بابر اعظم ،رینکنگ،ٹی ٹونٹی
کیپشن: ڈیوڈ ملان،بابر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی تازہ ترین ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ،بابر اعظم سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر  ون پوزیشن چھن گئی ،ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم ٹیسٹ کر کٹ میں  آٹھویں سے نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔  ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کیرئیر کی بہترین رینکنگ حاصل کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر آ گئے۔آسٹریلیا  کے سٹیون سمتھ تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن چوتھے نمبر پر  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رضوان پلیز مجھے اپنالو۔۔سٹیڈیم میں موجود خوبصورت دوشیزہ کی درخواست
آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے بولرز کی فہرست میں پہلے اور بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا تیسرا نمبر ہے۔پاکستان کے ساجد خان 52 درجے بہتری کے ساتھ 49 ویں نمبرپر آگئے جبکہ حسن علی ٹیسٹ بولرز میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹونٹی کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دو میچز میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے کے باعث پاکستان کے کپتان بابر اعظم دو درجے تنزلی کے بعد پہلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں جبکہ انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم بدستور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں پہلی 8 پوزیشن پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جبکہ پاکستان کے شاداب خان ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:با بر اعظم کا کامران ، عدنان اور عمر اکمل کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟