با بر اعظم کا کامران ، عدنان اور عمر اکمل کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟

Dec 13, 2021 | 22:57:PM
بابراعظم،عمراکمل،کامران اکمل
کیپشن: بابراعظم،عمراکمل،کامران اکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قو می کر کٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنی بیٹنگ کی بدولت دنیا بھر میں نام پیدا کر چکے ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف مشکل وقت میں قیمتی وکٹ حاصل کرنے پر ان کی باؤلنگ کے بھی خوب چرچے ہوئے اور اب انہوں نے وکٹ کیپنگ کی پریکٹس بھی شروع کردی ہے۔ان کا اکمل برادران کے ساتھ رشتہ سامنے آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بیٹنگ،بائولنگ کے بعد بابر اعظم نے کونسا نیا کام شرو ع کردیا؟ویڈیو وائرل

تفصیلات کےمطابق  کامران اکمل، عدنان اکمل اور عمر اکمل بھی وکٹ کیپنگ کے لیے جانے جاتے ہیں جو رشتے میں با بر اعظم  کے کزن بھی ہیں۔پاکستانی کر کٹ ٹیم کے لیے اکمل برادران کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔اکمل برادران ہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بابر اعظم بھی وکٹ کیپنگ کی طرف توجہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز۔۔ پہلے ٹی ٹونٹی میچ کا نتیجہ آگیا