سعودی عرب کی اضافی تیل ترسیل کی پیشکش، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

Sep 17, 2026 | 08:37:AM
سعودی عرب کی اضافی تیل ترسیل کی پیشکش، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی، اشرف خان)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں جمعرات کو ابتدائی کاروبار کے دوران   گر گئیں، سعودی عرب کی جانب سے عمان کے راستے اضافی خام تیل کی ترسیل کی پیشکش کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات کچھ کم ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ آئل 1.87 فیصد کمی سے 103.95  ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا،امریکی خام کی قیمت1.73 فیصد کمی سے 100.34 ڈالر فی بیرل پر آگئی،اماراتی مربن خام تیل کی 0.04 فیصد اضافے کے ساتھ 123.8 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

نسان سیکیورٹیز کے چیف اسٹریٹجسٹ ہیرویوکی کیکُوکاوا کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے عمان کے ذریعے تیل کی ترسیل کی اطلاعات کے بعد سپلائی میں سختی کے خدشات میں کچھ کمی آئی ہے، ان کے بقول آئندہ ہفتے ہونے والی امریکا اور چین کی سربراہی ملاقات سے قبل مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے کی توقعات بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کو محدود کر رہی ہیں۔

رواں ہفتے کے آغاز میں تیل کی قیمتیں تقریباً چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں، جب سعودی عرب کی بحیرۂ احمر کی بندرگاہ ینبع سے خام تیل کی برآمدات میں رکاوٹ اور یورپی خریداروں کے لیے بعض کارگو منسوخ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی فیڈرل ریزرو نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (EIA) کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکا کے خام تیل کے ذخائر میں تقریباً 6 لاکھ 40 ہزار بیرل کمی ہوئی، جو تجزیہ کاروں کی جانب سے متوقع 16 لاکھ 20 ہزار بیرل کمی کے مقابلے میں کہیں کم تھی۔