شکارپور کے کچے میں دو گروہوں کے تصادم میں دو افراد ہلاک، تین زخمی، پولیس جائے وقعہ پر پہنچنے میں ناکام

Aug 15, 2026 | 19:50:PM
شکارپور کے کچے میں دو گروہوں کے تصادم میں دو افراد ہلاک، تین زخمی، پولیس جائے وقعہ پر پہنچنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  شکارپور میں چک کے کچے میں کلہوڑا اور جتوئی  قبائل کے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

 دریا میں چلنے والی کشتی بھی فائرنگ کی زد میں آگئی۔ فائرنگ سے کشتی میں سوار آصف مہر نامی شخص موقع پر جاں بحق، جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں جتوئی برادری کا ایک شخص بھی جاں بحق ہوگیا۔ 

کچے کا علاقہ ہونے کے باعث پولیس کو جائے وقوعہ تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔  دونوں گروپوں کے درمیان دیرینہ تکرار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، شدید فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیئے:  انڈونیشیا میں کئی  زلزلوں سے کہرام برپا ہو گیا، درجنوں افراد جاں بحق، 38 لاشیں مل گئیں