اے ڈی سی آر سیالکوٹ محمد اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

Aug 15, 2025 | 14:15:PM
 اے ڈی سی آر سیالکوٹ محمد اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اے ڈی سی آر سیالکوٹ محمد اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا۔
لاہور کی ضلع کچہری کے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر سماعت کی، اینٹی کرپشن نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا ۔
اینٹی کرپشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے اب چالان مرتب کرنا ہے، اینٹی کرپشن نے استدعا کی کہ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے ۔
عدالت نے اینٹی کرپشن کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ، عدالت نے ملزم کا چالان جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے 27 اگست کو ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے ملزم اقبال کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔