پشاور میں ایک دن میں دل کے 14 آپریشن ،سربیا کا ریکارڈ توڑدیا

Aug 15, 2025 | 12:17:PM
پشاور میں ایک دن میں دل کے 14 آپریشن ،سربیا کا ریکارڈ توڑدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے ایک دن میں دل سے متعلق 14 آپریشن کرکے نیا ریکارڈ بنادیا۔
پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پشاور کے پی آئی سی میں 14 اگست کو ایک ہی دن میں دل سے متعلق 14 آپریشن (ٹاوی) کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنادیا، اس سے قبل سربیا کے ہسپتال میں دل کی 13 سرجریز کرکے یہ ریکارڈ بنایا گیا تھا۔
میڈیکل ڈائریکٹر پی آئی سی ڈاکٹر علی رضا نے کہاہے کہ بغیر سینہ چاک کیے 14 مریضوں کے دل کے والوو تبدیل کرنا چیلنج تھا، ان مریضوں کی اوپن ہارٹ سرجری ناممکن تھی، ٹاوی طریقہ علاج سے کامیابی ملی۔

یہ بھی پڑھیں:پولیو آگاہی بڑھانے کے لیے سٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
سربراہ شعبہ کارڈیالوجی ڈاکٹر عابد اللہ کا کہنا ہے کہ 70 سے 80 سال کے مریضوں کو ٹاوی سرجری کے ذریعے نئی زندگی ملی ہے۔