پولیو آگاہی بڑھانے کے لیے سٹریٹجک شراکت داری کا اعلان

Aug 15, 2025 | 11:34:AM
پولیو آگاہی بڑھانے کے لیے سٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد )نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر اور یوفون 4G نے پولیو آگاہی بڑھانے کے لیے سٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کردیا۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر اور یوفون 4G کی جانب سےسٹریٹجک شراکت داری کے تحت انسدادِ پولیو مہمات کے دوران عوام کو آگاہی پر مبنی ایس ایم ایس پیغامات بھیجے جائیں گے۔
 وزیرِ اعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہےکہ یوفون کے تعاون سے دور دراز علاقوں تک درست معلومات پہنچا کر غلط فہمیوں کا تدارک ممکن ہو گا جبکہ یوفون اپنے ملک گیر نیٹ ورک اور تکنیکی صلاحیتوں کو پولیو فری پاکستان کے قومی مقصد کے لیے بروئے کار لائے گا۔
وزیرِ اعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق کے مطابق یوفون کے تعاون سے دور دراز علاقوں میں پولیو آگاہی پیغامات کی ترسیل ممکن ہو گی، پبلک پرائیویٹ شراکت داری سے غلط معلومات کا مؤثر تدارک ممکن ہو سکے گا،پولیو کا خاتمہ ہماری مشترکہ ذمہ داری اور قومی مقصد ہے۔ عائشہ رضا فاروق نے مزیدکہاکہ آج کا یہ اقدام مزید شراکت داریوں کی راہ ہموار کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 47 ہزار کی حد دوبارہ بحال،ڈالرسستا
 سیف الدین خان نے کہاکہ یوفون اپنے ملک گیر نیٹ ورک اور تکنیکی صلاحیتیں پولیو فری پاکستان کے قیام کے لیے بروئے کار لائے گا۔