سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 47 ہزار کی حد دوبارہ بحال،ڈالرسستا

Aug 15, 2025 | 09:56:AM
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 47 ہزار کی حد دوبارہ بحال،ڈالرسستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز پر تیزی کے بعد اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے۔

بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 151 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 46 ہزار 680 پوائنٹس پر آگیا، ایک لاکھ 47 ہزار کی حد بحال نہ رہ سکی۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 534 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

  یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ 

واضح رہے کہ بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس منفی رجحان کے باعث ایک لاکھ 46 ہزار 529 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر10پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر282روپے12 میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔