کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک)کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں آج 15 اگست کو موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
محکمہ داخلہ کے مطابق موبائل فون سروس معطل کرنے کا مقصد شہداء کربلا کے چہلم پر سکیورٹی کی صورتحال برقرار رکھنا ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان نے وفاقی سیکرٹری کو موبائل سروس معطل کرنے کا مراسلہ ارسال کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:سکول کی چھٹیوں کے حوالے سےایک اور اہم خبر
مراسلے میں قائد آباد، بروری اور گوالمنڈی تھانوں کی حدود میں مو بائل سروس معطل رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون سروس صبح 9 سے رات 8 بجے تک معطل رکھی جائے