بارشیں،لینڈ سلائیڈنگ:آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں میں 2 روزہ تعطیل کا اعلان

Aug 15, 2025 | 08:40:AM
بارشیں،لینڈ سلائیڈنگ:آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں میں 2 روزہ تعطیل کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آزادکشمیر میں بارشوں کے باعث تعلیمی ادارے 2 دن تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق آزادکشمیر میں بارشوں کے باعث تعلیمی اداروں میں 15 اور 16 اگست کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ  بارش،لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر آزادکشمیر میں 2 روز کے لیے سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کی تحصیل نصیر آباد میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلابی ریلے سے ایک ہی خاندان کے 6  افراد جاں بحق ہوگئے۔

ادھر باغ میں تیز بارش سے ندی نالے بپھر گئےجبکہ سماہنی کے بھمبر نالے میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان میں بارش لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 10 افراد جان سے گئے۔