پی ٹی آئی جلسہ:مرد خواتین کے سیکشن میں گھس گئے،کیا کرتے رہے؟ ویڈیوز وائرل

Aug 15, 2022 | 16:22:PM
پی ٹی آئی, لاہور جلسہ ,نیشنل  ہاکی اسٹیڈیم,ویڈیو وائرل,رحیم یار خان,24نیوز
کیپشن: پی ٹی آئی جلسے کے مناظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے لاہور جلسہ میں خواتین کے ساتھ کیا کیا ہوتا رہا،ویڈیوز سامنے آگئیں ۔

لاہور کے نیشنل  ہاکی اسٹیڈیم میں 13 اگست کی رات تحریک انصاف   نے ایک بڑا جلسہ کیا جس میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں ۔ایسی ایسی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں کہ دیکھنے والے شرما جائیں گے۔

 واقعے کی ویڈیو نجی ٹی وی چینل پر شیئر کی گئی ہے جس میں جلسے کے بعد خواتین سے بدتمیزی دیکھی جاسکتی ہے،ویڈیو میں خواتین کو خود کو بچانے کے لیے گیٹ پر چڑھے ہوئے بھی دیکھا گیا جب کہ  چینل کے مطابق گیٹ پر چڑھی خاتون پیشے سے وکیل ہیں جنہوں نے خود کو بچانے کے لیے گیٹ پر چڑھنا مناسب سمجھا۔ جلسہ ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان خواتین پر چڑھ دوڑے اور مختص  انکلیوژر سے نکلنے کے بجائے خواتین کے انکلیوژر میں گھس گئے، اس دوران انہیں شدید ہراساں کیا گیا۔

ضرور پڑھیں:امریکی ٹی وی سٹار جیسا دکھنے کیلئے لڑکی نے اپنا چہرہ بگاڑ لیا

 ویڈیو میں خواتین کو پریشا ن سی صورتحال میں دھکم پیل سے بچنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا لیکن انہیں جگہ دینے کے بجائے پی ٹی آئی کارکنان  دھکے دیتے رہے۔وقار ستی نامی صارف نے ویڈیو ٹوئیٹ کی ہے 

جلسہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک کارکن چرس کا سگریٹ بنا رہا ہے۔

 ایک اور ویڈیو وائرل ہے جس میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو  یوم آزادی کے کیک کے لیے لڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ ویڈیو رحیم یار خان   کے شہر لیاقت پور کی ہے جہاں  کیک کے لیے پی ٹی آئی کارکنان آپس میں ہی لڑپڑے۔