امریکی ٹی وی سٹار جیسا دکھنے کیلئے لڑکی نے اپنا چہرہ بگاڑ لیا

Aug 15, 2022 | 15:26:PM
امریکی ٹی وی سٹار جیسا دکھنے کیلئے لڑکی نے اپنا چہرہ بگاڑ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی ٹی وی سٹار جیسا دکھنے کیلئے کورین لڑکی نے اپنے چہرے پر ہزاروں ڈالرز خرچ کردیے ۔

 اکثر لوگ احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں،اپنے آپ  کو دوسروں کے چہروں میں ڈھالنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں،ایسا ہی کام جنوبی کوریا میں رہنے والی لڑکی نے کردیا ۔

 28 سالہ چیری لی نے بتایا کہ اس  نے امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین جیسا دکھنے کے لیے کئی سرجریاں کروائیں جس پر  ہزاروں ڈالرز خرچ ہوئے۔ کہتی ہیں کہ وہ بچپن سے کم کارڈیشین کو دیکھ رہی ہیں اور ہمیشہ سے ان کی خواہش تھی کہ وہ کم جیسی دکھائی دیں۔

ضرور پڑھیں:استاد نے اپنے برتن سے پانی پینے پر بچے کو مارڈالا

 امریکی میڈیا  کی رپورٹ کے مطابق اپنے انٹرویو میں چیری لی نے بتایا کہ میری نظر میں کم دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ہیں، مجھے ہر حال میں ان کی طرح بننا تھا جس کے لیے میرے 15 آپریشنز ہوئے، ان آپریشنز میں مجموعی طور پر 60 ہزار امریکی ڈالر خرچ کیے،پہلا آپریشن 20 سال کی عمر میں ہوا، ابتدائی طور پر میری آنکھوں کی سرجری کی گئی، بعدازاں جسم کے کچھ حصوں کی سرجری ہوئی۔