استاد نے اپنے برتن سے پانی پینے پر بچے کو مارڈالا

Aug 15, 2022 | 12:59:PM
بھارتی میڈیا , راجھستان , چل سنگھ ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برتن جوٹھا کرنے پر استاد جلاد بن گیا ،تشدد کرکے بچے کو مار ڈالا ۔

دل دہلا دینے والا واقعہ بھارتی ریاست راجھستان میں پیش آیا ، استاد نے  دلت بچے پر اتنا تشدد کیا کہ موت واقع ہوگئی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجستھان کے ضلع جالور میں  مٹکے سے پانی پینے پر استاد نے تیسری جماعت کے دلت طالب علم اندرکمار سرسوتی پرانسانیت سوز تشدد کیا۔ بدترین تشدد کے نتیجے میں بچے کے کان اور آنکھیں شدید متاثر ہوئیں اور وہ بیس دن تک زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:زمین پر چلیں یا ہوا میں اڑیں،سب ممکن ہوگیا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیس جولائی کو اندر کمار پڑھنے کے لیے اسکول گیا اس دوران ناراض ٹیچر چل سنگھ نے برتن سے پانی پینے پر اندرا کمار کی پٹائی کی۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد مقامی پولیس نے ملزم ٹیچر کو حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ مودی کے بھارت میں اقلیتوں پر بہیمانہ تشدد کے تاریخ رقم ہورہی ہے مگر حالیہ واقعے پر بھارتی میڈٰیا بھی چلا اٹھا ہے۔