ڈاکوؤں نے امام مسجد کو بھی نہ بخشا، نئی موٹر سائیکل چھین کر فرار

Apr 15, 2026 | 16:05:PM
 ڈاکوؤں نے امام مسجد کو بھی نہ بخشا، نئی موٹر سائیکل چھین کر فرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے علاقےاسٹیل ٹاون میں دو نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر امام مسجد سے ان کی نئی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، مدعی مقدمہ سعید حسن کے مطابق وہ گلشن حدید کے رہائشی ہیں اور مقامی مسجد میں امام ہیں۔

 مدعی مقدمہ نے بتایا کہ 14 اپریل کو مغرب کی نماز پڑھا کر گھر جا رہے تھے کہ اس دوران دو نامعلوم ملزمان پیدل آئے اور اسلحہ کے زور پر نئی موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔

 ایس ایچ او اسٹیل ٹاون گلزار علی تنیو نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔