گوگل کے اشتراک سے’’اے آئی سیکھو 2026‘‘ پروگرام کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام نےمصنوعی ذہانت کو باضابطہ طور پرقومی ترجیحی شعبہ قرار دیتے ہوئے ملک گیرسطح پر اقدامات تیز کر دیئے۔
گوگل کے اشتراک سے’’ اے آئی سیکھو 2026 ‘‘پروگرام کا آغازکردیا گیاہے،جس کا مقصد ملک بھر میں اے آئی تعلیم اور مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔
وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کےمطابق وفاقی حکومت نے سکول کی سطح پر اے آئی نصاب متعارف کرانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے تاکہ طلبا کو ابتدائی سطح سے ہی جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروایا جا سکے۔
وزارتِ آئی ٹی کا کہنا ہے کہ اے آئی سے متعلق تربیتی پروگرامز کا دائرہ کار دور دراز علاقوں تک بڑھایا جائے گا،وزارت آئی ٹی نے دو ہزار تیس تک اے آئی سیکٹر میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم دہرایا ہے، اس تناظرمیں ایک ہزار طلبہ کو مکمل فنڈڈ اے آئی سکالرشپس دینے کی تجویز زیر غور ہے، دس لاکھ نان آئی ٹی پروفیشنلز کو اپ اسکل کرنے کا ایک جامع پروگرام بھی منصوبہ بندی میں شامل ہے، جس کے ذریعے مختلف شعبوں میں اے آئی کو بنیادی مہارت کے طور پر متعارف کروایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سیمابیہ طاہرکی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج
وزارتِ آئی ٹی کے مطابق یہ اقدامات پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کی جانب منتقل کرنے اور عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔