سیمابیہ طاہرکی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ )پی ٹی آئی رہنماسیمابیہ طاہرکی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج ہوگئی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کے خلاف ریاست مخالف ٹویٹس کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر سیمابیہ طاہر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی،سیمابیہ طاہر عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پرعدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانت کی درخواست خارج کردی۔
یہ بھی پڑھیں:یو اے ای کو 3 ارب ڈالرز واپس کرنے کے انتظامات مکمل
سیمابیہ طاہر کیخلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔