بانی PTIنےسلمان اکرم راجہ کی سرزنش کر دی،اپنی ڈومین میں رہ کر کام کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف ) چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف سے ملاقات، بانی نےسلمان اکرم راجہ کی سرزنش کر دی ۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا ہے کہ سلمان اکرم راجہ پارٹی کا جنرل سیکرٹری ہے اپنی ڈومین میں رہ کر کام کرے ۔ بیرسٹر گوہر پارٹی کا چیئرمین ہے اسے استثنیٰ حاصل ہے ۔یہ ایک سیاسی پارٹی ہے کوئی سکیورٹی ادارہ نہیں جو ڈاکیومنٹیشن کا محتاج ہو ،پارٹی قائدین میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے اجتناب کریں ۔
ذرائع کے مطابق بانی نے ہدایت دی کہ جیل انتظامیہ اگر فہرست والے لوگوں کو روکتی ہے تو دوسرے لوگ لازمی ملاقات کریں ۔مائنز اینڈ منرل بل سیاسی قیادت کی ملاقات تک منظور نہ کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی کو عاطف خان اور ڈاکٹر امجد کی امریکی وفد سے ملاقات کی بھی رپورٹ دی گئی ۔بانی نے امریکی وفد سے ملاقات پر گہری سانس لی اور کچھ جواب نہیں دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:مائنس ون فارمولا پر ہم چلتے ہی نہیں ہیں، بانی کی جان کو خطرہ ہے،علیمہ خان