ٹام کروز کی مشن امپوسیبل 7 میں کام کرنے کی پیشکش کس اداکار نے ٹھکرائی؟ انکشاف ہو گیا

Apr 15, 2023 | 14:36:PM
ٹام کروز کی مشن امپوسیبل 7 میں کام کرنے کی پیشکش کس اداکار نے ٹھکرائی؟ انکشاف ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انکشاف ہو چکا ہے کہ کس ہالی ووڈ اداکار نے ٹام کروز کی جانب سے نئی آنے والی ایکشن بلاک باسٹر فلم مشن امپوسیبل 7 میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرائی تھی۔

ہالی ووڈ کی بلاک باسٹر ایکشن ٹھریلر فلم مشن امپوسیبل کے رواں سال آنے والی سیکول فلم مشن امپوسیبل 7 میں ہالی ووڈ سپر سٹار ٹام کروز کی جانب سے فلم کا حصہ بننے کیلئے ہالی ووڈ اداکار نیکولس ہالٹ سے رابطہ کیا تھا۔ لیکن نکولس ہالٹ نے ان کی اس فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نبیل قریشی کا عید کی 5 چھٹیاں ملنے پر طنزیہ ردعمل

مشن امپوسیبل جیسی سپر ہٹ فلم کا حصہ نہ بننے پر نکولس ہالٹ کا کہنا تھا کہ پہلے سے کیے گئے اہم معاہدوں کی وجہ سے ٹام کروس کی فلم کے آنے والے 2 پارٹس میں کام کرنے سے انکار کیا تھا۔

دی گارڈین کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ہالٹ نے کہا کہ "میں نے فلم ’بیٹ مین‘ کیلئے سکرین ٹیسٹ دیا تھا لیکن مجھے اس فلم میں کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔

واضح رہے کہ مشن امپوسیبل کی ساتویں سیکول فلم ’’ ڈیڈ ریکوننگ پارٹ ون‘‘ رواں سال گرمیوں میں ہی ریلیز کی جائے گی