ماواں ٹھنڈیاں چھاواں۔۔بندریا کی روتے بچے کو نہلانے کی ویڈیو وائرل

Sep 14, 2021 | 22:32:PM
ماواں ٹھنڈیاں چھاواں۔۔بندریا کی روتے بچے کو نہلانے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بچے انسانوں کے ہوں یا جانور کے وہ ہمیشہ نہانے سے ڈرتے ہیں،لیکن ماں چاہے جانور کی ہو یا انسان کی وہ ایک ایسی ہستی ہے جو بچوں کی چیخ و پکار کی پرواہ کئے بغیر انکو کی صفائی ستھرائی کیلئے نہلانے سے گریز نہیں کرتی۔ ماں کے ہاتھ سے کوئی فرار حاصل نہیں کر سکتا۔ اسی پس منظر میں ایک بندریا کی اپنے بچے کو نہلانے کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ 

العربیہ اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کئی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بندریا جنگل میں پانی سے بچے کو نہلا رہی ہے اور اس اپنے بچے کی چوں چراں کی کوئی پرواہ نہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ ضرور لطف اندوز ہو ں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کی شو ماری گئی۔۔50 ہزار والی ٹی شرٹ کی لوگوں نے200 روپے قیمت لگا دی