پنجاب یونیورسٹی کے امتحانات کی تاریخوں میں ردو بدل

Oct 14, 2025 | 18:32:PM
پنجاب یونیورسٹی کے امتحانات کی تاریخوں میں ردو بدل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی نے امتحانات کی تاریخوں میں ردو بدل کر دیا ہے ، ایل ایل بی (3 سالہ) پارٹ II، III اور ایل ایل بی (5 سالہ) پارٹ II، IV، V کے امتحانات 15، 16 اور 17 اکتوبر کو ہوں گے۔

 بی ایس (ہوم اکنامکس) پارٹ I کا خصوصی امتحان 17 اکتوبر کو ہوگا، بی ایس (ہوم اکنامکس) پارٹ II کے امتحانات 15 اور 17 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔

 بی ایس (ایف وائی ڈی پی) ہوم اکنامکس کے سال اول، دوئم، سوم کے امتحانات 17، 20 اور 21 اکتوبر کو ہوں گے، بی ایس اے ڈی (چھٹے سمسٹر) کا ری کنڈکٹ امتحان 16 اکتوبر کو ہوگا۔
 بی بی اے (آنرز) تیسرے و آخری سال کے امتحانات 24، 27 اور 28 اکتوبر کو ہوں گے،  ایم اے/ایم ایس سی پارٹ II سپلائی 2024 کے امتحانات 17، 20 اور 21 اکتوبر کو ہوں گے۔

 تمام امتحانات 15 اکتوبر 2025 سے حسبِ سابق شیڈول کے مطابق ہوں گے،  وقت اور مقام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی کابینہ کے وزراء کو محکمے تفویض کر دیے