وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی کابینہ کے وزراء کو محکمے تفویض کر دیے

Oct 14, 2025 | 18:18:PM
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی کابینہ کے وزراء کو محکمے تفویض کر دیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ کے نئے وزراء کو محکمے تفویض کر دیے،رانا محمد اقبال خاں کو محکمہ قانون کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

توسیع کردی کابینہ میں شامل خواجہ منشاء اللہ بٹ کو محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کا وزیر مقرر کر دیا گیا،اس سے قبل فیصل ایوب کھوکھر وزیر برائے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کے اضافی چارج کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ 

 وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے محکموں کی تقسیم عمل میں لائی گئی، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

یہ  بھی پڑھیں:   پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو کل نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لینے کا حکم