قائداعظم ٹرافی : کراچی بلیوز نے ایبٹ آباد کو 193 رنز سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ساتویں راؤنڈ کے چوتھے اور آخری دن کراچی بلیوز نے ایبٹ آباد کو 193 رنز سے شکست دے دی جبکہ فیصل آباد اور اسلام آباد کا میچ ڈرا ہوگیا ۔
شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں ایبٹ آباد کو کراچی بلیوز کے خلاف جیتنے کے لیے 519 رنز کا ہدف ملا تھا اس نے147 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز شروع کی اور پوری ٹیم 325 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔
احمد خان نے 88 رنز بنائے، شہاب خان نے 56 رنز سکور کیے، کاشف بھٹی نے 98 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ثاقب خان نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے،میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرنے والے ثاقب خان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
ایبٹ آباد سٹیڈیم میں اسلام آباد کو فیصل آباد کے خلاف جیت کے لیے 449 رنز کا ہدف ملا تھا، اس نے دوسری اننگز 159 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور جب کھیل ختم ہوا تو اس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنائے تھے۔
شامل حسین نے 131 رنز سکور کیے،حنین شاہ 66، روحیل نذیر 65 ، ارسل شیخ 62 ناٹ آؤٹ اور عبدالفصیح 57 رنز کے ساتھ دیگر قابل ذکر بیٹرز رہے،ارسل شیخ اور حنین شاہ نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 111 رنز کا اضافہ کیا۔آفاق آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں،اویس ظفر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
یہ بھی پڑھیں :کولکتہ ٹیسٹ پہلا روز، جنوبی افریقی ٹیم 159 پر آل آئوٹ، بھارت کے 1 وکٹ پر 37 رنز