کولکتہ ٹیسٹ پہلا روز، جنوبی افریقی ٹیم 159 پر آل آئوٹ، بھارت کے 1 وکٹ پر 37 رنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )جنوبی افریقی ٹیم بھارت کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 159 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، اوپننگ بلے باز ایڈن مارکم نے 48 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 1 چھکا اور 5 چوکے شامل تھے۔
ریان ریکلٹن نے 22 گیندوں پر 23 سکور کیے جس میں 4 چوکے شاملتھے، ویان مولڈر نے 51 گیندوں پر 24 سکور کیے جس میں 3 چوکے شامل تھے، ٹیمبا3، ٹونی ڈی زورزی 24، ٹریسٹان 15، وریانے 16رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمرہ نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، کلدیپ یادیو، محمد سراج نے 2-2 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی، پٹیل نے 1 وکٹ حاصل کی۔
بھارتی ٹیم نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک 1 وکٹ پر 37 رنز بنا لیے ہیں، جسوال 27 گیندوں پر 12 سکور کر کے آئوٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں :شاہین آفریدی ٹیم سے کیوں باہر ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی