حنیف عباسی سے وزیر مذہبی امور  سردار یوسف کی ملاقات

May 14, 2026 | 21:32:PM
 حنیف عباسی سے وزیر مذہبی امور  سردار یوسف کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)   وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف اور   وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی آج  وزارت ریلوے میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دونوں وزراء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کے حل اور خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے باہمی رابطہ اور تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

اس موقع پر سردار محمد یوسف نے شہید ریلوے ملازم لیاقت کے اٹک میں خود کش دہشتگرد کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان قربان کر دینے کے واقعہ کا حوالہ دیا ور شہید لیاقت کی  بہادری کو  خراجِ عقیدت پیش کیا۔  

انہوں نے کہا کہ لیاقت جیسے بہادر افراد قومی اثاثہ ہیں جن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس موقع پر کہا کہ ریلوے میں اصلاحات اور مسافروں کی سہولت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جبکہ سردار محمد یوسف نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جاری اقدامات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیئے:  سُتھرا پنجاب پروگرام میں مبینہ بدعنوانی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کااز خود نوٹس 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: