کانز فلم فیسٹیول میں عریاں لباس پہننے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کانز فلم فیسٹیول نے رواں سال اپنی ریڈ کارپٹ پالیسی میں واضح تبدیلیاں کرتے ہوئے مکمل برہنگی اور غیر معمولی حد تک پُرآرائش یا بڑے سائز کے ملبوسات پر پابندی لگا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام 2022 میں ایک مظاہرہ کرنے والی خاتون کے ٹاپ لیس ہونے اور حالیہ گریمی ایوارڈز میں بیانکا سنسوری کے عریاں لباس پہننے کے بعد کیا گیا ۔
کانز فلم فیسٹیول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان ہدایات کا مقصد لباس پر مکمل پابندی لگانا نہیں بلکہ تقریب کے اصولوں اور فرانسیسی قوانین کے مطابق مکمل برہنگی کو روکنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’’شیروں کی ایک ہی دھاڑ میں سندور گیا تیرا بھاڑ میں‘‘ابرارالحق کا ملی نغمہ چھا گیا
فیسٹیول انتظامیہ کی جانب سے یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ ایسے افراد کو ریڈ کارپٹ پر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جن کے لباس زیادہ پھولے ہوئے اور بڑے ہوں جس سے دیگر مہمانوں کی آمدورفت میں رکاوٹ ہو یا سنیما ہال میں بیٹھنے کے انتظامات کو متاثر کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برسوں میں کانز فیسٹیول اپنے لباس سے متعلق سخت ضوابط کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتا رہا ہے۔