’’شیروں کی ایک ہی دھاڑ میں سندور گیا تیرا بھاڑ میں‘‘ابرارالحق کا ملی نغمہ چھا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راحیل بیگ)عالمی شہریت یافتہ گلوکار ابرار الحق نے اپنے نئے ملی نغمے کو افواج پاکستان کی بھارت کیخلاف کامیابی کے نام کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار ابرار الحق کےاپنے نئے ملی نغمے’’شیروں کی ایک ہی دھاڑ میں سندور گیا تیرا بھاڑ میں‘‘ کے ذریعے پاک فوج کی بہادری اور کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ملی نغمے میں قوم کے بلند حوصلے اور جذبے کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ ابرارالحق کے جوش بھرے نغمے میں بھارت پر بھی شدید تنقید کی گئی ہے۔ ابرار الحق کا نیا نغمہ عوام میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور اس کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر،چھٹیاں لے کر موجیں کریں