ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات اور محکمہ خزانہ سندھ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

May 14, 2025 | 11:45:AM
ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات اور محکمہ خزانہ سندھ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (رضوان احمد)کے ایم سی پنشنرز کو عدالتی احکامات کے باوجود ادائیگیاں نہ ہونے پرآل پاکستان لوکل گونمنٹ ورکرز فیڈریشن کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات اور محکمہ خزانہ حکومت سندھ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردئیے۔

کے ایم سی ریٹائرڈ ملازمین پنشنرز کیس میں عدالتی حکم پر عمل نہ ہوسکا اوروکلاء کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر نوٹسز کا اجراء کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

عدالت نے دوماہ قبل پنشنرز کو ادائیگی کا حکم نامہ جاری کیا تھالیکن لوکل گورنمنٹ اور محکمہ فنانس فیصلے پر عملدرآمد میں ناکام رہا۔