بھارتی ٹی وی کی سیدھی سادھی ’بہو ‘  کی تصویروں نے ہنگامہ مچا دیا

May 14, 2021 | 12:11:PM
بھارتی ٹی وی کی سیدھی سادھی ’بہو ‘  کی تصویروں نے ہنگامہ مچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت ٹی وی شو میں سیدھی سادی’ بہو ‘کے رول میں نظر آنے والی ’پریتا‘یعنی اداکارہ شردھا آریہ کی سوشل میڈیا پر چاہنے والوں کی ایک اچھی خاصی تعداد  موجود ہے۔ ان دنوں شردھا آریہ  کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
بھارتی نجی چینل کی ویب سائٹ کے مطابق ٹی وی کی سیدھی سادھی بہو جب بھی سوشل میڈیا پر کوئی تصویر شیئر کرتی ہیں تو دھمال مچا دیتی ہیں ۔ اب حال ہی میں پھر سے شردھا آریہ نے لوگوں کے ہوش اڑا دینے والی تصویریں شیئر کی تھیں جو خوب وائرل ہوئیں۔ انتہائی  بے باک تصویریں شیئر کرتے ہی وائرل ہونے لگیں اور مداحوں نے اداکارہ کو بے حد پسند بھی کیا ہے۔

شردھا کی تصویروں کو دیکھ کر مداح تعریفیں کر رہے ہیں ۔  ان تصویروں میں شردھا دلہن بنی نظر آرہی ہیں۔ 
 

View this post on Instagram

A post shared by Shraddha Arya (@sarya12)

شردھا کا یہ ویڈیو ان کے مداحوں کے درمیان خوب پسند کیا جارہا ہے۔آن اسکرین شردھا کی شبیہ سیدھی سادھی بہو کی ہے لیکن اصل زندگی میں اداکارہ بیحد ہی بولڈ ہیں۔ 

شردھا کا یہ بولڈ فوٹو شوٹ ان کے فینس کے درمیان خوب مشہور ہوا۔ ان تصویروں میں انہوں نے بیحد ہی لائٹ میک اپ کیا ہوا ہے۔ 
 اس فوٹو شوٹ میں اداکارہ نے بالوں کا اسٹائل بھی بیحد الگ اور سادہ لیا ہوا ہے۔



شردھا آریہ کی تصویریں ہوں یا ویڈیوز، ان کے مداح ان پر خوب پیار برساتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصویروں کو خوب پسند کیا جاتا ہے۔ 
 واضح رہے کہ شردھا آریہ ان دنوں کنڈلی بھاگیہ میں ’پریتا’ کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔ شردھا اس سے پہلے بھی کئی ٹی وی سیریلز کا حصہ رہ چکی ہیں۔ شردھا ’تمہاری پاکھی’ میں لکشمی تیرے آنگن کی’ اور ’ڈریم گرل‘ جیسے سیریلس میں کام کرکے شائقین کا دل جیت چکی ہیں۔
 اس کے علاوہ شردھا آریہ کنڑ، تمل اور تیلگو فلموں کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔ ذاتی زندگی کی بات کریں تو سال 2019 میں شردھا آریہ نے نچ بلھیئے میں حصہ لیا تھا۔ شو میں شردھا آریہ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ جالندھر بیسڈ بزنس مین کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سشمتا سین کی بھابھی نے دکھایا جامنی رنگ میں اپنا ’وکھرا ‘انداز