اداکارہ سشمتا سین کی بھابھی نے دکھایا جامنی رنگ میں اپنا ’وکھرا ‘انداز

May 14, 2021 | 10:58:AM
اداکارہ سشمتا سین کی بھابھی نے دکھایا جامنی رنگ میں اپنا ’وکھرا ‘انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بالی ووڈ کی اداکارہ سشمتا سین کی بھابھی اور بھارت کی مشہور ٹی وی اداکارہ چارو اسوپا  خوبصورت تصویروں کو سوشل میڈیا پر مداحوں کے درمیان شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ ان دنوں چارو   اسوپا  کی کچھ گلیمرس تصاویر سرخیوں میں ہیں ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ چارو اسوپا اپنی تصاویر کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ چارو کی شادی سشمتا کے بھائی راجیو سین سے ہوئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر سرگرم چارو اپنی تصویروں سے سوشل میڈیا کا درجہ حرارت بڑھاتی رہتی ہیں ۔تصویروں میں دیکھ سکتے ہیں کہ چارو پرپل کلر کی ڈریس میں کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔

چارو نے یہ فوٹو شوٹ کسی گارڈن ایریا میں کرایا ہے ۔ ان کی ادائیں لوگوں کو دیوانہ بنا رہی ہیں ان تصویروں کو پوسٹ کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا : لیوینڈر رنگ ایک سکون دینے والا ہے ۔
 چارو کے مداح تصویروں کو پسند کررہے ہیں اور کمنٹس کرکے ان کے انداز  کی کافی تعریف کررہے ہیں ۔

 ایک یوزر نے کمنٹ کرکے لکھا  ہے کہ’’ آپ کی ادائیں ، توبہ توبہ ۔ ایک اور یوزر نے لکھا آپ بے حد خوبصورت ہیں اور یہ رنگ آپ پر کافی اچھا رہا ہے ۔ تصویروں پر کوئی انہیں ہارٹ تو کوئی فائر ایموجی بناکر پیار کا اظہار کرتا ہوا نظر آرہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: موذی مرض کورونا کے وار جاری، مزید 48 افراد جاں بحق