موذی مرض کورونا کے وار جاری، مزید 48 افراد جاں بحق

May 14, 2021 | 09:04:AM
موذی مرض کورونا کے وار جاری، مزید 48 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 48 افراد جاں بحق ہو گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 517 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اور آپریشن سینٹر کے اعدداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 30ہزار 700 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2 ہزار 517 افراد  کا وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز  کی مثبت شرح 8عشاریہ 19فیصد رہی. گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مرض میں مبتلا48 افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا کی بھارتی قسم برطانیہ پہنچنے پر نوجوانوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ