لاہور؛ڈور پھرنے سے پولیس اہلکار زخمی
کیپشن: پولیس اہلکار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک) بسنت ختم ہونے کے بعد بھی لاہورمیں پتنگ بازی جاری ہے،شمالی چھاؤنی کے علاقے میں پولیس اہلکار ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا ۔
پولیس اہلکار کے ڈور سے زخمی ہونے پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اہلکار وہاب گھر سے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے ڈور پھرنے سے زخمی ہوا ،پولیس اہلکار کی گردن اور ہاتھ پر زخم آیا ۔
پولیس اہلکار زخمی ہونے کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال گیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ پتنگ بازی کرنے والے افراد کی نشاندہی کی کوشش جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر پر 4 چھٹیاں دینے کافیصلہ