سکھر میں ٹرالر اور موٹر سائیکل کے حادثے میں 3 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سکھر میں ٹرالر اور موٹر سائیکل کے حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
سکھر میں سانگھی کے قریب تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل کی ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں ایک ، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
حادثے میں مرنے والے تین لوگ موٹر سائیکل پر سوارشوہر، بیوی اور بیٹی تھے۔
اس بدقسمت فیملی کے افراد موٹرسائیکل پر صادق آباد سے سکھر جا رہے تھے ۔
تینوں لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے تعلقہ ہسپتال پنوعاقل پہنچایا گیا۔