سندھ میں محرم کے دوران سکیورٹی کے انتظامات کیلئے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کی ہدایات

Jun 14, 2026 | 18:31:PM
سندھ میں محرم کے دوران سکیورٹی کے انتظامات کیلئے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کی ہدایات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی) وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام 2026 کے دوران سیکیورٹی  کو یقینی بنانے کیلئے جامع کنٹی جینسی اور کمیونیکیشن پلان مرتب کیا جائے۔

وزیر داخلہ سندھ نے حکم دیا کہ  تمام اضلاع،رینج اور پولیس زونز محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان کا ازسرنو جائزہ لے کر مؤثر اقدامات یقینی بنائیں۔

 وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ  عزا داری کی مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ حساس مقامات، جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کو ہر لحاظ سے غیر معمولی بنایا جائے۔  شرپسند عناصر، کالعدم تنظیموں اور مشتبہ افراد کی کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے۔ فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر قانون کے مطابق سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ امن و امان کے قیام کیلئے ضلعی اور تھانہ سطح کی امن کمیٹیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور اجلاس منعقد کیے جائیں۔ جلوسوں اور مجالس کے روٹس کا مکمل سروے، سیکیورٹی آڈٹ اور خطرات کا جائزہ لیا جائے۔  اینٹی رائٹس فورس، ریزرو پولیس اور تمام متعلقہ نفری کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔ 

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ  مؤثر رابطوں اور فوری رسپانس کیلئے جدید کنٹرول رومز اور کمیونیکیشن سسٹم فعال رکھے جائیں۔مذہبی منافرت، اشتعال انگیز مواد، وال چاکنگ اور غیر قانونی پمفلٹس کی تقسیم کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  کالعدم انتشاری کمیٹی کے جتھوں نے بکتر بند گاڑی پر گولیاں بطرسا دیں، امن کا نقاب سِرک گیا 

 وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ضیاء الحسن لنجار نے مزید ہدایت دی کہ محرم الحرام کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے جامع ٹریفک مینجمنٹ پلان مرتب کیا جائے۔ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ محرم الحرام 2026 کے پرامن انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے، غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی