کالعدم انتشاری کمیٹی کے جتھوں نے بکتر بند گاڑی پر گولیاں برسا دیں، امن کا نقاب سِرک گیا

Jun 14, 2026 | 18:20:PM
 کالعدم انتشاری کمیٹی کے جتھوں نے بکتر بند گاڑی پر گولیاں برسا دیں، امن کا نقاب سِرک گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمد منصور)  کشمیر میں کالعدم انتشاری کمیٹی کے مسلح جتھوں کی پولیس  بکتر بند  پر فائرنگ، تیس سے زیادہ گولیاں برسائیں، پولیس کی بکتر بند گاڑی کو نقصان پہنچا ۔ اس واقعہ سے نام نہاد پرامن احتجاج کے پیچھے چھپے انتشاری منصوبہ کی حقیقت ایک بار پھر سامنے آ گئی۔

عینی شاہدوں نے بتایا کہ کالعدم انتشاری جوائنٹ ایکشن کمیٹی ،مسلح جتھوں کے ذریعےآزاد جموں و کشمیر کے امن و امان کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔

کالعدم کمیٹی کے مسلح شرپسندوں نے راولاکوٹ عید گاہ کے مقام پر فلیگ مارچ کرنے والی  پولیس بکتر بند پر مختلف ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی ۔

 عینی شاہدوں اور پولیس اہلکاروں کی مہیا کردہ تفصیلات کے مطابق  کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے 30سے زائد گولیاں  برسائیں جس سے پولیس کی بکتر بند  کونقصان پہنچا ۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق انتشاری کمیٹی  کی جانب سے کچھ مسلح جتھے 1000سے1500روپے دیہاڑی پر لائے گئے ہیں۔

 انتشاری کمیٹی کے سرغنہ کی آڈیو لیک بھی سامنے آئی  تھی جس میں مسلح جتھوں کے ذریعے شرپسندی پھیلانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

کالعدم انتشاری کمیٹی پہلے بھی  اسی طرز کے  حملے کر چکی ہے جس میں سی ایم ایچ راولاکوٹ  پر حملہ بھی شامل ہے  ۔

عوامی حقوق کی آڑ میں   مسلح کارروائیاں اور جتھوں کی جانب سے جلاو گھیراو ہی اس انتشاری کمیٹی کا اصل چہرہ ہے۔

ماہرین کے مطابق  عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام  کیلئے تعینات  قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مسلح حملے انتشاری کمیٹی کے بیرونی ایجنڈے  کا واضح ثبوت ہیں۔

انتشاری کمیٹی کے  حملے ریاست کی رٹ کو براہ راست چیلنج کرنے کے مترادف ہیں جس سے فوری طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ ؛ قطری ہیرو بوالم خاؤخی انجری ٹائم میں گول کر کے سوئٹزرلینڈسےمیچ ڈرا کرنے میں کامیاب