فیفا ورلڈ کپ ؛ قطری ہیرو بوالم خاؤخی انجری ٹائم میں گول کر کے سوئٹزرلینڈسےمیچ ڈرا کرنے میں کامیاب

Jun 14, 2026 | 02:41:AM
 فیفا ورلڈ کپ ؛ قطری ہیرو بوالم خاؤخی انجری ٹائم میں گول کر کے سوئٹزرلینڈسےمیچ ڈرا کرنے میں کامیاب
کیپشن:  میچ کے دوسرے ہاف کا وقت  تمام ہونے کے بعد انجری ٹائم کا وہ لمحہ جب سوئٹزر لینڈ کی گول پوسٹ پر قطر کے کھلاڑی بوالم خاؤخی کا وار چل گیا اور وہ ہیڈر سے گول کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قطر نے  فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ کے نوے منٹ گزرنے کے بعد انجری ٹائم میں پہلا گول کر کے سوئٹزر لینڈ کے ساتھ میچ برابر کر لیا۔قطر کے بوالم خاؤخی نے میچ ختم ہونے سے محض تین منٹ پہلے بظاہر ہارے ہوئے میچ کی بازی ایک شاندار ہیڈر سے پلٹ دی۔

سوئٹزر لینڈ اور قطر فیفا ورلڈ کپ کے بول بی میں ہیں۔  ااج شب تک کھیلے گئے پول بی کی چاروں ٹیموں کے پہلے میچ ڈرا ہو چکے ہیں اور سب ٹیموں کا ایک ایک پوائنٹ بن سکا ہے۔ سوئس ٹیم اور اس سے پہلے بوسنیا کی ٹیم پہلا گول کرنے کے بعد بظاہر جیت کی طرف بڑھ رہی تھیں لیکن نسبتاً کمزور کینیڈا اور قطر کے کھلاڑیوں نے سخت جدوجہد کر کے گول برابر کئے اور اپنی ہار کو ڈرا میں بدلنے میں کامیاب ہو گئے۔

سان فرانسسکو کے بے ایریا سٹیڈیم میں آج دونوں ٹیمیں آج آمنے سامنے آئیں تو  سٹیڈیم سوئٹزر لینڈ اور قطر کے حامیوں سے بھرا ہوا تھا جن میں سے زیادہ سوئس ٹیم کے فین تھے۔ 

میچ کے 16ویں منٹ میں قطر کے گول کیپر کے فاؤل کی سزا پینلٹی کی صورت میں ملی۔  

سترھویں منٹ میں اس پینلٹی  کک پر فاؤل کا نشانہ بننے والے بریل ایمبولو نے آسانی سے گول کر دیا۔

Caption بال کو لے کر گول پوسٹ پر پہنچے ہوئے سوئس کھلاڑی کی آخری لمحہ کی کوشش بے ثمر جا رہی تھی لیکن اسی وقت قطر کے گول کیپر نے ان کو غیر اخلاقی طریقہ سے انٹرسیپٹ کیا جس سے وہ گر گئے اور دوبارہ بال تک نہ پہنچ سکے جو ان کے لئے فاؤل نہ ہونے کی صورت میں بھی ممکن نہیں تھا، اس فاؤل پر ملنے والی پینلٹی سے قطر کے خلاف گول ہوا۔

اس ایک گول کی برتری کے ساتھ سوئٹزر لینڈ اور قطر کی تیمیں پہلا پورا ہاف اور اس کے بعد دوسرا ہاف بھی ایک دوسرے کی گول پوسٹ تک پہنچانے کے لئے سخت جدوجہد کرتی رہیں لیکن 16 ویں منٹ والی پینلٹی پر ہوئے گول کے بعد کوئی دوسرا گول نہ ہو سکا۔

دوسرے ہاف کے مقررہ 45 منٹ مکمل ہونے پر سوئٹزر لینڈ کی ٹیم ایک گول کے ساتھ جیت کا دروازہ کھلنے کی منتظر تھی۔ 

دونوں ہاف کا وقت ختم ہونے کے بعد انجری تائم شروع ہوا تو چوتھے منٹ میں قطر کے  قطر کے بوالم خاؤخی نے ہیڈر سے گول کر ڈالا۔ اس گول سے سوئٹزر لینڈ اور قطر  کا سکور برابر ہو گیا۔ سٹیڈیم  میں قطر کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس گول کے بعد کھیل مزید ساڑھے تین منٹ تک جاری رہا لیکن سوئس ٹیم اور قطر دونوں کوئی گول نہیں کر سکیں۔ 

یہ میچ بھی برابر قرار پا گیا۔ اس سے پہلے میزبان کینیڈا اور بوسنیا ہرزیگوینا کا پہلا میچ ٹورنٹو میں کل شب  ہوا تھا جو ایک ایک گول سے برابر ہو گیا تھا۔ 

آج کے میچ میں کھیل کے ہر پہلو سے سوئس ٹیم قطر کی تیم پر حاوی دکھائی دی۔ بال کا قبضہ تین چوتھا وقت سوٹزر لینڈ کے کھلاڑیوں کے پاس رہا۔