سینیٹرسلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)سینیٹرسلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نےبھی شرکت کی۔
اجلاس میں نئے مالی سال کے فنانس بل اور بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا گیا،کمیٹی نے ایف بی آر کو مخصوص حالات میں کاروباری ریکارڈ اور انوینٹری کے ری آڈٹ کی تجویز منظور کر لی۔ ایف بی آر کی اکاؤنٹس کی دوبارہ جانچ سے متعلق نئی شق بھی منظورکرلی گئی،فنانس بل کے مطابق کمشنر کو مخصوص حالات میں ری آڈٹ کا حکم دینے کا اختیار مل جائے گا،حساب میں بے ضابطگی کے شبہ پر دوبارہ آڈٹ کرایا جا سکے گا۔
فنانس بل کے مطابق کمشنر چیف کمشنر کی منظوری کے بعد ری آڈٹ کا حکم جاری کرسکے گا،کمشنر رجسٹرڈ شخص کو مؤقف پیش کرنے کا مکمل موقع فراہم کرے گا،رجسٹرڈ شخص کی انوینٹری کی دوبارہ ویلیوایشن کرانے کے اختیار کی بھی تجویزسامنے آئی،رجسٹرڈ شخص کاسٹ اکاؤنٹنٹ سے اسٹاک کی نئی مالیت کا تعین کرائے گا،ایف بی آر پینل سے نامزد اکاؤنٹنٹ ہی انوینٹری کا ری آڈٹ انجام دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مسافر طیارے کے سپیکر میں چھپایا گیا تقریباً 3 کلو سونا برآمد
اجلاس میں فنانس بل 2027 کی سیلز ٹیکس سے متعلق شقوں پر غورکیاگیا،سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر طلحہ محمودنے بھی اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں فنانس بل 2027 کی مختلف شقوں پر اراکینِ کمیٹی نے تفصیلی بحث کی۔