مسافر طیارے کے سپیکر میں چھپایا گیا تقریباً 3 کلو سونا برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ائیرلائن کے ایک طیارے کے سپیکر میں چھپایا گیا کروڑوں روپے مالیت کا سونا ضبط کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد کے ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی سے آنے والی انڈیگو ائیرلائن کے ایک طیارے کے سپیکر میں 2.8 کلو گرام سونا چھپایا گیا تھا جس کی مالیت 4 کروڑ بھارتی روپے سے زائد ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے سے لگژری گھڑیاں پگھلائی جانے لگیں
کسٹم حکام کے مطابق سونے کو طیارے کے سپیکر میں ایک کالی ٹیپ میں لپیٹ کر چھپایا گیا تھا جسے کسٹم حکام نے ائیر کرافٹ انجینئرز کی مدد سے ضبط کرلیا۔