حافظ آباد:دو بھائی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن لڑیں گے

Jan 14, 2024 | 15:53:PM
حافظ آباد:دو بھائی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن لڑیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں مظہر س )حافظ آباد این اے 67 میں دلچسپ صورتحال، جب دو بھائی دو مختلف پارٹیوں کے ٹکٹ پر ایک ہی ضلع سے الیکشن میں قسمت آزمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد این اے 67 میں بڑا بھائی  سیدوسیم الحسن پیپلزپارٹی جبکہ سیدعطاالحسنین ٹی ایل پی کے امیدوار کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

دوسری جانب  این اے67 سے ایک ہی خاندان  کی ایک   بہن  اور  دو بھائیوں سمیت 5افراد میدان میں اتر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کمپنی نے 10 لاکھ روپے میں عالمی معیار کی گاڑی لانچ کر دی

انیقہ بھٹی، حسن شوکت بھٹی اور عمران عباس بھٹی بہن بھائی، اور ان کے کزن  مبشرعباس بھٹی، سکندرنوازبھٹی، ضمیرالحسن بھٹی بھی الیکشن  کے  میدان میں  قسمت آزمائیں گے ،

 حافظ آباد این اے 67 میں دلچسپ صورتحال، دو بھائی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن لڑیں گے۔