بھارتی کمپنی نے 10 لاکھ روپے میں عالمی معیار کی گاڑی لانچ کر دی

Jan 14, 2024 | 14:47:PM
بھارتی کمپنی نے 10 لاکھ روپے میں عالمی معیار کی گاڑی لانچ کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈٖیسک) بھارتی کار ساز کمپنی نے معروف بین الاقوامی برانڈ سے ملتی جلتی کار صرف 10 لاکھ روپے (33 لاکھ 34 ہزار پاکستانی روپے) میں متعارف کردی۔

ایم جی ایسٹر 2024 جدید ترین ماڈل ہے جو ہونڈا کریٹا، کیا سیلٹوز، ماروتی سوزوکی گرینڈ وٹارا، ٹویوٹا ابان کروزر ہائیڈر، ہونڈا ایلیویٹ، اسکوڈا کشاک اور ووکس ویگن ٹائیگن جیسے برانڈز کا مقابلہ کر سکتا ہے۔

ایم جی موٹر انڈیا نے اتوار کو ایم جی ایسٹر کو 9.98 لاکھ روپے (ایکس شو روم فائنل قیمت) میں لانچ کیا ہے۔ ایم جی ایسٹر 2024 پانچ رنگوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔

ایم جی موٹر انڈیا کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر گورو گپتا کا کہنا ہے کہ یہ صرف پیٹرول سے چلنے والی اسپورٹس یوٹیلیٹی گاڑی ہے۔ اس گاڑی میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ سہولت کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ریچارج کیے بغیر 50 سال تک چلنے والی بیٹری
گاڑی کو زیادہ سے زیادہ آرام دہ اور استعمال میں آسان بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ڈیزائن آرائشی ہے۔ مجموعی طور پر اس گاڑی میں 80 سے زیادہ خصوصیات ہیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مزین، اس گاڑی کے مسافر موسم سے لے کر کھیلوں تک ہر چیز سے اپ ڈیٹ رہیں گے۔