پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقل کوچز کی تعیناتی، اہم نام سامنے آگئے

Apr 27, 2024 | 21:44:PM
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقل کوچز کی تعیناتی، اہم نام سامنے آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے مستقل کوچز کی تعیناتی پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی ) نے اہم تقرریوں کیلئے نام فائنل کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  پریس کانفرنس کے ذریعے ،اتوار کو  کرکٹ ٹیم کیلئے مستقل کوچز کی تعیناتی کا اعلان کریں گے ، وائٹ بال کرکٹ کے لیے جنوبی افریقا کے گیری کرسٹن کو کوچ مقرر کئے جانے کا امکان ہے جبکہ ریڈ بال کرکٹ کے لیے آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی قومی ٹیم کے کوچ مقرر ہو سکتے ہیں،واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے مئی کے پہلے ہفتے میں آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے روانہ ہونا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پانچواں ٹی 20 ، پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف