پانچواں ٹی 20 ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے نیوزی لینڈ کوشکست دے دی

Apr 27, 2024 | 19:12:PM
پانچواں ٹی 20 ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے نیوزی لینڈ کوشکست دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے دی ۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کاآخری میچ لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، شاہینوں نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے ، کپتان بابر اعظم 69 رنز بنا کر نمایاں رہے ، ان کے علاوہ فخر زمان نے 43 رنز بنائے جبکہ نوجوان بلے باز عثمان خان 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ پرفارمنس نا دیکھا سکا۔

جواب میں کیوی ٹیم 19.2 اوورز میں 169 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، کیوی ٹیم کی جانب سے اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا ٹم سیفرٹ33 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ،ان کے علاوہ جوش کلارک سن 38 رنز بنا کر  ناٹ آؤٹ رہے ،یوں پاکستان نے آخری میچ میں مہمان ٹیم کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز 2، دو سے برابر کر دی ۔

آخری ٹی 20 میچ میں کیوی کپتان بریسویل نے ٹاس جیت کر میزبان پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیاور خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ کنڈیشن پچھلے میچ کی طرح ہو گی ، ساتھ ہی بتایا کہ نیوزی لینڈ ٹیم میں 3تبدیلیاں کی گئیں۔ 

بابر اعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم پہلے بیٹنگ ہی کرتے کوشش کریں گے کہ 180 سے 190 رنز بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں : چین ثالث بن گیا