حماس اور حریف گروپ الفتح نے چین کو ثالث مان لیا

Apr 27, 2024 | 18:04:PM
PALESTINE, HAMAS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )حماس اور  اس کے حریف گروپ الفتح نے آپسی اختلافات کے خاتمے کیلئے چین کو ثالث مان لیا ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق  الفتح گروپ کے سینئر عہدیدار عزام الاحمدا و رحماس رہنما موسی ابو مرزوق  کی قیادت میں وفود بیجنگ  میں  چین کی میزبانی میں فلسطین اتحاد  مذاکرات میں شرکت کریں گے ،ترجمان چینی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی قومی اتھارٹی   کو مضبوط کرنے کی حمایت کرتے ہیں،دوسری جانب فلسطین مزاحمتی تنظیم حماس نے سیز فائر کی پیشکش پر اسرائیل کا جواب موصول ہونے کی تصدیق کردی  ہے ،حماس کو ہفتے کے روز  سیز فائر پیشکش کا اسرائیلی حکام کی طرف سے باضابطہ جواب موصول ہوا ہے،حماس کی طر ف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی جواب کا جائزہ لے کر اس پر کوئی بھی ردعمل دیا جائے گا،قطر،مصر اوردیگر ممالک کی ثالثی میں  غزہ میں جنگ بندی کیلئے  اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کی کوششیں کی جارہی ہیں،امریکا نے مذاکرات کے نئے دور کا آغازہونے کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ ہیلی کاپٹر سے گر کر زخمی ،واقعہ کیسے پیش آیا؟جانیے