مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی ہیلی کاپٹر سے گر کر زخمی

Apr 27, 2024 | 17:35:PM
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی ہیلی کاپٹر سے گر کر زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور مودی سرکار پر تنقید  کے باعث مشہور ممتا بنر جی کے ستارے گردش میں ہیں گزشتہ ماہ گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہونے والی بھارتی سیاستدان  اب ہیلی کاپٹر سے گر کر زخمی ہو گئی  ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا بنرجی ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کے بعد سیٹ پر بیٹھنے ہی لگی تھیں کہ گر گئیں ،ممتا بینر جی کو معمولی چوٹ آئی اور انھیں سکیورٹی اہلکاروں نے سہارا دیا،یاد رہے کہ آل انڈیا ترنمول کانگریس جماعت کی رہنماممتا بینر جی گزشتہ ماہ اپنے گھر میں بھی گرگئی تھیں اور انھیں  ہسپتال داخل کر اگیاتھا، اُن کے ماتھے اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آئی تھیں،مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی انتہاپسند جماعت بی جے پی کے رہنما اور بھارتی وزیراعظم  نریندری مودی پر کھل کر تنقید کرنے سے متعلق شہرت رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شراب حرام ہے یا نہیں؟ مفتی عبدالقوی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا