ملک کیخلاف بغاوت اور افواج میں تقسیم کرنے والوں کو ہر صورت کٹہرے میں لائینگے: وزیراعظم

May 09, 2024 | 18:21:PM
ملک کیخلاف بغاوت اور افواج میں تقسیم کرنے والوں کو ہر صورت کٹہرے میں لائینگے: وزیراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا ملے گی، ملک کے خلاف بغاوت اور افواج میں تقسیم کرنے والوں کو ہر صورت کٹہرے میں لائیں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سانحہ 9 مئی سے متعلق ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ شہدا کے ورثا کے درمیان ہونا باعث فخر ہے، شہدا نے وطن کی خاطرسرحدوں پرراتوں کوپہرے دیئے، جانیں قربان کیں، قوم آج کے دن شہدا اور غازیوں کو یاد کررہی ہے، آپ کی عظمت کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، شہدا کے ورثاء نے حوصلے اور ہمت سے اپنے پیاروں کی داستانیں بیان کیں۔

یہ بھی پڑھیں: مرحوم عامر لیاقت کی جائیداد کا اصل حق دار کون؟ سابقہ اہلیہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

وزیراعظم نے مزید کہا کہ 2019 میں دشمن نے چھپ کر وار کرنے کی کوشش کی، پاکستان کے جانبازوں نے دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دیا، 9 مئی کے سانحہ میں بے گناہوں کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکے گا، پاکستان کو تقسیم کرنے کی ایک گھٹیا حرکت کی گئی، 9 مئی کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا ملے گی، ملک کے خلاف بغاوت اور افواج میں تقسیم کرنے والوں کو ہر صورت کٹہرے میں لائیں گے۔

وزیراعظم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ایسا سیاہ دن پاکستان کی تاریخ میں دوبارہ نہیں آئے گا، عہد کرتے ہیں آپ کے دلوں کو دوبارہ یہ ٹھیس قیامت تک نہیں لگنے دیں گے، قانون اپنا راستہ اپنائے گا اور انصاف کے مطابق فیصلے ہوں گے۔