کراچی، آٹے اور روٹی کی قیمت میں کمی، چینی مہنگی

May 09, 2024 | 19:56:PM
کراچی، آٹے اور روٹی کی قیمت میں کمی، چینی مہنگی
کیپشن: روٹی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مہنگائی کے ستائے عوام کو بڑا ریلیف مل گیا،کراچی میں آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں کمی جبکہ چینی مہنگی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے چپاتی اورنان کی قیمت میں کمی کر دی اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق چپاتی کی قیمت 12 روپے جبکہ نان کی سرکاری قیمت 17 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ڈھائی نمبر آٹا ایکس مل 90 روپے کلو مقررکیا گیاجبکہ ڈھائی نمبر آٹا ہول سیل قیمت 93 روپے کلو طے کیا گیا،ڈھائی نمبر آٹے کی ریٹیل قیمت 98 روپے ہوگئی،فائن آٹا ایکس مل 117 ہول سیل 120 روپے کلو میں ملے گا،فائن آٹا ریٹیل میں 125 روپے کلو میں دستیاب ہو گیا،چکی کے آٹے کی سرکاری قیمت123 روپے کلو مقررکی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا،چینی کی ہول سیل قیمت 123 سے بڑھ کر137 روپے کلو ہوگئی جبکہ ریٹیل قیمت 128سے بڑھ کر140 روپے کلو مقررکر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا