میٹ گالہ 2024: عالیہ بھٹ کا لک مداحوں کو بھاگیا

May 07, 2024 | 11:46:AM
بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے امریکا میں سجنے والے میٹ گالا  2024 کے ریڈ کارپٹ پرجلوے بکھیر دیئے، سوشل میڈیا پر ان کے لُک کے چرچے ہونے لگے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے امریکا میں سجنے والے میٹ گالا  2024 کے ریڈ کارپٹ پرجلوے بکھیر دیئے، سوشل میڈیا پر ان کے لُک کے چرچے ہونے لگے۔

دنیائے فیشن کی سب سے بڑی رات اور سالانہ کیلنڈر کے سب سے بڑے ایونٹس میں سے ایک "میٹ گالا"کا آغاز 6 مئی کو ہونے والے ریڈ کارپٹ سے ہوا۔ میٹ گالا 2024 گزشتہ سال کی طرح نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں منعقد ہوا جس میں معروف شخصیات نے تھیم کی مناسبت سے منفرد ملبوسات زیب تن کیے۔

رواں سال میٹ گالا کا تھیم ’گارڈن آف ٹائم‘ رکھا گیا اور اس تھیم کو تمام فیشن ڈیزائنرز نے بخوبی سمجھتے ہوئے نت نئے شاہکار معروف شخصیات کو پہنائے، میٹ گالا میں عالیہ بھٹ نے بھی شرکت کی اور  اپنے دلکش لُک کی تصاویر پر مبنی ایک پوسٹ فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی۔

پوسٹ کے کیپشن میں عالیہ بھٹ نے اپنی دلکش ساڑھی کی تفصیلات لکھیں اور اس پر کی گئی ہاتھ کی کڑھائی سے متعلق بھی لکھتے ہوئے اپنی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے میٹ گالا 2024 میں معروف ڈیزائنر سبیاساچی کی تیار کردہ 9 گز کی ساڑی میں شرکت کی، جس پر ہاتھوں سے خوبصورت پھولوں کی کڑھائی کی گئی تھی۔ تاہم عالیہ کی ساڑھی کے 23 فٹ لمبے پلو نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس ,نوازشریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس عالمی فیشن ایونٹ میں اداکارہ کی روایتی مگر دیدہ زیب ساڑھی کو تقریباً 163 کاریگروں نے 1965 گھنٹوں میں تیار کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال میٹ گالا یکم مئی 2023کو نیویارک میں منعقد ہوا تھا جس کا تھیم "کارل لیگرفیلڈ: آ لائن آف بیوٹی" رکھا گیا تھا جو کہ آنجہانی جرمن ڈیزائنر کارل لیگر فیلڈ کے اعزاز میں تھا۔

اداکارہ  عالیہ بھٹ نےاس اہم تقریب کی مناسبت سے نیپالی نژاد امریکی ڈیزائینرپربال گرونگ کے ڈیزائین کردہ ڈریس 1 لاکھ موتیوں سے مزین بغیر آستین کے سفید گاؤن کا انتخاب کیا تھا۔