شرم آنی چاہیے، حمزہ علی عباسی کا گانے کے معنی خیز الفاظ پر تنقید، ویڈیو وائرل

May 07, 2024 | 12:11:PM
شرم آنی چاہیے، حمزہ علی عباسی کا گانے کے معنی خیز الفاظ پر تنقید، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے گانوں کو بکواس قراردے دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پرو ائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی گانوں سے متعلق جہاں سوشل میڈیا صارفین تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں، وہیں کچھ ایسے بھی اداکار ہیں جو کہ ان گانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں،ایک ایسے ہی اداکار کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے، جس میں وہ ایک مقامی گانے کے معنی خیز الفاظ پر تنقید کرتے دکھائی دیے۔

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی، احد رضا میر اور ہانیہ عامر ایک پروگرام میں مدعو تھے، کہ اسی دوران حمزہ علی عباسی کی جانب سے گانوں کے حوالے سے  اظہار خیال کیا گیا۔

حمزہ علی عباسی کا گانوں سے متعلق تبصرے میں کہنا تھا کہ یہ کیا گانے کے بول ہیں؟ نیرے آ ظالیماں، وے میں مر گئی یاں، میں لٹ گئی یاں،حمزہ علی عباسی اس قسم کے بول والے گانوں پر شدید نالاں دکھائی دیے ہیں، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ شرم آنی چاہیے، ہمیں سچ مچ شرم آنی چاہیے۔

جس پر اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ مجھے اس حوالے سے علم نہیں تھا، جبکہ اداکارنے بھی جواب دیا،حمزہ کا کہنا تھا کہ بدن پر آ گ لگ گئی، میرے اوپر پانی گر گیا، یہ سب کیا بکواس ہے؟

اس سب صورتحال میں احد رضا میر دونوں اداکاروں کی گفتگو خاموشی کے ساتھ سنتے رہے ساتھ ہی ان کے چہرے پر مسکراہٹ بھی واضح تھی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ اور حیرت انگیز تبصروں کا اظہار کیا گیا۔